کروشیا:رات کے وقت دکانوں پر شراب کی فروخت محدودکرنے کا قانون منظور
زغرب (اے ایف پی)کروشیا کے ارکان پارلیمنٹ نے ایک قانون کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت مقامی حکومتوں کو دکانوں میں رات کے وقت شراب کی فروخت کے اوقات محدود کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
تاکہ سیاحتی مقامات پر بڑھتی ہوئی شراب نوشی اور اس سے پیدا ہونے والے امن و امان کے مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔حالیہ برسوں میں مقامی اور سوشل میڈیا پر نشے میں دھت سیاحوں کی تصاویر اور ویڈیوز عام ہو گئی ہیں ۔151 رکنی اسمبلی میں موجود تمام 117 ارکان نے متفقہ طور پر ترمیمی بل کی حمایت کی ،یہ پابندی بارز اور ریسٹورنٹس پر لاگو نہیں ہوگی۔