یورپی یونین ہنگری کے منجمد کئے 16 ارب یوروکے فنڈرجاری کرنے پر آمادہ

یورپی یونین ہنگری کے منجمد کئے 16 ارب یوروکے فنڈرجاری کرنے پر آمادہ

برسلز (اے ایف پی)یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لیئن نے کہا ہے کہ یورپی یونین ہنگری کیلئے 16 ارب یورو (تقریباً 19 ارب ڈالر)سے زائد فنڈز جاری کرنے کیلئے تیار ہے ۔

جو سابق حکومت کے دور میں  منجمد کر دئیے گئے تھے ۔برسلز میں ہنگری کے وزیر اعظم پیٹر میگیار کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ نئے سیاسی سیٹ اپ کے تحت اصلاحات میں ابتدائی پیش رفت نظر آ رہی ہے ۔وان ڈر لیئن کے مطابق یورپی یونین کو ہنگری میں تبدیلی کی ایک مضبوط ہوا محسوس ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم وکٹر اوربان کے دور میں منجمد کئے گئے فنڈز اب مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں