امریکی کمپنی بلیو اوریجن کا نیو گلین راکٹ لانچنگ پیڈ پر ٹیسٹ کے دوران تباہ
کیپ کینورل (اے پی پی)امریکی ارب پتی جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن کا نیو گلین راکٹ ایک ٹیسٹ کے دوران لانچنگ پیڈ پردھماکے سے پھٹ گیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق واقعہ سے علاقے میں فضائی ٹریفک متاثر نہیں ہو ئی۔ بلیو اوریجن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی ۔