فرانس میں شدید گرمی کے بعد طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
پیرس(اے ایف پی)فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے اختتام پر طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا۔
گرمی کے دوران فرانس، برطانیہ اور پرتگال میں مئی کے ریکارڈ درجہ حرارت ٹوٹ گئے ، شمالی یورپ میں متعدد اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔موسمیاتی ادارے کے مطابق نسبتاً ٹھنڈی ہوا کے داخل ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی، تاہم شمالی فرانس میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ شدید طوفان متوقع ہیں۔