یوکرینی ڈرون حملے ، جنوبی روس میں آئل ٹینکر اور ڈپو جل گئے
ماسکو(اے ایف پی)روس کے جنوبی حصے میں یوکرینی ڈرونز نے ایک آئل ٹینکر اور تیل کے ڈپو پر حملہ کیا۔۔۔
جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی،روسی حکام کے مطابق رات کے دوران راسٹوف خطے میں تقریباً 50 ڈرونز مار گرائے گئے ۔ آرماویر شہر کے آئل ٹرمینل میں بھی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ روس کا کہنا ہے کہ بیلگارود سرحدی علاقے میں یوکرینی ڈرون حملوں میں2افراد ہلاک ہوئے۔