میں نے 120 سوالوں کے ٹھیک جوابات دے کر پورے 30 نمبر لیے : ٹرمپ کادعویٰ

میں نے 120 سوالوں کے  ٹھیک جوابات دے کر پورے  30 نمبر لیے : ٹرمپ کادعویٰ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا میں نے 30 میں سے پورے 30 نمبر لیے ہیں،

امریکی صدر کا یہ دعویٰ اپنی ذہنی صلاحیت جانچنے کے لیے دیے گئے ٹیسٹ کے حوالے سے ہے ،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر انھوں نے لکھا کہ ان سے 120 سوال کیے گئے اور انھوں نے تمام سوالات کے درست جواب دیے ،ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ یہ نتیجہ ان کے انتہائی ذہین ہونے کی عکاسی کرتا ہے ،اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انھوں نے مزید کہا کہ ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ کوئی اتنے مثالی نمبر حاصل کرے اور خاص طور پر اس وقت جب یہ مسلسل چوتھی بار ہو،ٹرمپ کا اشارہ اس بات کی جانب ہے کہ وہ اب تک چار بار ذہنی صلاحیت جانچنے کا ٹیسٹ دے چکے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں