ایران جنگ کے بعد مصنوعی جیٹ ایندھن کی مانگ بڑھ گئی
فرینکفرٹ(اے ایف پی)ایران جنگ کے باعث یورپ میں توانائی اور ایندھن کی فراہمی سے متعلق خدشات بڑھنے کے بعد مصنوعی جیٹ ایندھن میں دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے قریب ایک پلانٹ میں ہائیڈروجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جدید عمل کے ذریعے ہوائی جہازوں کے ایندھن میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق جنگ کے بعد یورپ اپنی توانائی کی ضروریات میں خود انحصاری کی جانب توجہ دے رہا ہے ، جس سے اس شعبے کو نئی امید ملی ہے تاہم زیادہ لاگت اور کم سرمایہ کاری اب بھی بڑے چیلنجز ہیں۔