جاپان کی بھارت سے آموں کی درآمد پر پابندی ٹریٹمنٹ خامیاں وجہ قرار

جاپان کی بھارت سے  آموں کی درآمد پر پابندی  ٹریٹمنٹ خامیاں وجہ قرار

ٹوکیو (دنیا مانیٹرنگ)جاپانی حکام نے بھارت سے آموں کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے ، جس کی وجہ ٹریٹمنٹ کے معیار میں خامیوں کی نشاندہی بتائی گئی ہے ۔

بھارت دنیا کا سب سے بڑا آم پیدا کرنے والا ملک ہے اور جاپان وہاں کی مخصوص اقسام جیسے الفانسو اور کیسر کا بڑا خریدار رہا ہے ۔ حکام کے مطابق ویپر ہیٹ ٹریٹمنٹ کے دوران مقررہ حفاظتی معیار پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جاپان ماضی میں بھی کیڑوں کے خدشات کے باعث بھارتی آموں پر پابندی لگا چکا ہے ۔ ماہرین کے مطابق جاپان کی سخت پالیسی تاریخی تجربات اور زرعی تحفظ کے باعث ہے ۔ پابندی ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب آم کا سیزن عروج پر ہے اور برآمدات پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں