امریکا:کیمیکل ٹینک حادثہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی
لانگ ویو(اے ایف پی)امریکی ریاست واشنگٹن میں کاغذ سازی کے ایک کارخانے میں کیمیکل ٹینک پھٹنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی۔
حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے تمام نو لاپتا ملازمین کی لاشیں بھی ملبے سے نکال لی ہیں۔ حادثہ دو روز قبل لانگ ویو شہر میں واقع پیپر پلانٹ میں اس وقت پیش آیا جب انتہائی خطرناک کیمیائی مادے ’’وائٹ لیکر‘‘ سے بھرا 9لاکھ گیلن گنجائش کا ٹینک پھٹ گیا۔ یہ کیمیکل کاغذ سازی کے عمل میں استعمال ہوتا ہے ۔