بھارت:یکطرفہ نشریات ،ٹی وی چینل کو تاج محل پروگرام میں ترمیم کا حکم

بھارت:یکطرفہ نشریات ،ٹی وی چینل  کو تاج محل پروگرام میں ترمیم کا حکم

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے نشریاتی ریگولیٹر نیوز براڈکاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل سٹینڈرڈز اتھارٹی نے نیوز چینل "آج تک" کو ہدایت کی ہے کہ وہ 29 نومبر 2024 کو نشر ہونے والی پروگرام "بلیک اینڈ وائٹ" کی قسط میں ترمیم کرے ۔

پروگرام میں یہ متنازعہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ تاج محل اصل میں ایک ہندو مندر تھا۔ اتھارٹی کے مطابق شو میں توازن کا فقدان تھا اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی رپورٹوں کو چن چن کر پیش کرنے کی وجہ سے یکطرفہ بیانیہ سامنے آیا۔ نشریاتی ریگولیٹر نے کہا کہ چینل حساس تاریخی اور مذہبی معاملات میں انصاف اور درستگی کو یقینی بنائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں