جنوبی یوکرین میں روسی زیر قبضہ جوہری بجلی گھر پر ڈرون حملہ ، عالمی سطح پراظہار تشویش

 جنوبی یوکرین میں روسی زیر  قبضہ جوہری بجلی گھر پر ڈرون  حملہ ، عالمی سطح پراظہار تشویش

ماسکو(اے ایف پی)روس کے زیر قبضہ جنوبی یوکرین میں واقع زاپوریژژیا جوہری بجلی گھر پر ڈرون حملے کے بعد عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو گیا۔

 اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے مطابق ڈرون نے پلانٹ کی ٹربائن عمارت کو نشانہ بنایا جس سے دیوار میں شگاف پڑ گیا، تاہم اہم  تنصیبات محفوظ رہیں۔ روسی جوہری کمپنی نے حملے کا الزام یوکرین پر عائد کیا، جسے کیف نے مسترد کر دیا۔ آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملے آگ سے کھیلنے کے مترادف ہیں ۔دوسری جانب یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ڈرونز نے روس کے جنوبی علاقوں میں آئل ڈپو اور اہم تیل پائپ لائن کے پمپنگ سٹیشن کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں