سوڈان :ڈرون حملے ، 70 افراد ہلاک،100سے زائد زخمی

سوڈان :ڈرون حملے ، 70 افراد  ہلاک،100سے زائد زخمی

خرطوم (اے ایف پی)سوڈان کے علاقے کردفان میں دو الگ الگ ڈرون حملوں میں70 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے ۔

انسانی حقوق کے گروپ ایمرجنسی لائرز کے مطابق مغربی کردفان کے ایک گاؤں میں 8بچوں اور 2خواتین سمیت 10 افراد مارے گئے ، جو پہلے ہی محفوظ مقام کی تلاش میں نقل مکانی کر چکے تھے ۔ شمالی کردفان کے گاؤں المرا میں بھی ڈرون حملے میں 60 افراد ہلاک ہوئے ۔سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری جنگ لاکھوں افراد کو متاثر کر چکی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں