مالٹا :عام انتخابات ، لیبر پارٹی مسلسل چوتھی مدت کیلئے کامیاب

مالٹا :عام انتخابات ، لیبر پارٹی  مسلسل چوتھی مدت کیلئے کامیاب

والیٹا (اے ایف پی)مالٹا میں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے مسلسل چوتھی مدت کیلئے کامیابی حاصل کر لی، جس کے بعد وزیراعظم رابرٹ ابیلا کی قیادت مزید مستحکم ہو گئی۔ کامیاب

 قبل از وقت انتخابات جغرافیائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث کرائے گئے تھے ۔ نتائج کے اعلان کے بعد دارالحکومت میں جشن منایا گیا، حامیوں  نے ’’چار بار‘‘ کے نعرے لگائے ۔ اپوزیشن نیشنل پارٹی کے رہنما الیکس بورگ نے شکست تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم رابرٹ کو مبارکباد دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں