جرمنی پہلی بار اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی نشست سے محروم
اقوام متحدہ(اے ایف پی) جرمنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست حاصل کرنے میں پہلی بار ناکام ہوگیا۔۔۔
۔ ووٹنگ کے دوران پرتگال اور آسٹریا نے زیادہ ووٹ حاصل کرتے ہوئے 2027 سے شروع ہونے والی دو یورپی نشستیں حاصل کر لیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خفیہ رائے شماری کے مطابق پرتگال نے 134 اور آسٹریا نے 131 ووٹ حاصل کیے ، جبکہ جرمنی کو 104 ووٹ ملے ۔ سلامتی کونسل میں پانچ مستقل اور دس غیر مستقل اراکین شامل ہوتے ہیں جو دو سالہ مدت کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں۔