منڈی عثمان والا :بچوں کے جھگڑے پر تلخ کلامی، شہری گر کر جاں بحق
قصور (نمائندہ دنیا) منڈی عثمان والا کے علاقہ پیال کلاں میں بچوں کے جھگڑے کے تنازع پر دو خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پیال کلاں کے رہائشی عبد الستار اور ارسلان و عثمان کے درمیان بچوں کے جھگڑے پر تنازع پیدا ہوا، جو بات چیت کے دوران شدت اختیار کر گیا۔مبینہ طور پر دھکم پیل کے دوران عبد الستار زمین پر گر گئے ، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔