شہربھر میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں کانقصان

شہربھر میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں کانقصان

گڑھی شاہو میں نثار ، ساندہ میں اکرم ،باغبانپورہ میں ہارون ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھے نصیر آباد ،مصطفی آباد موچی گیٹ اور گارڈن ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،زیورات ،موبائل فونزاور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ گڑھی شاہو میں نثار سے 3لاکھ روپے اور موبا ئل ، ساندہ میں اکرم سے 2لاکھ 80ہزار اور موبائل،باغبانپورہ میں ہارون سے 2لاکھ 45ہزار اور موبائل ،گرین ٹاؤن میں طارق سے 2لاکھ اور موبائل ، جنوبی چھاؤنی میں اکمل سے 1لاکھ 40ہزار اور موبائل ، شاہدرہ میں عاصم سے 20 ہزار اور موبائل،باغبانپورہ میں عاطف سے 10 ہزار اور موبائل ،ستوکتلہ میں کاشف سے 6 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔نصیر آباد سے ریحان،مصطفی آباد سے ادر یس،موچی گیٹ سے ارشد اور گارڈن ٹاؤن سے تسلیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں