درختوں پر جامنوں کی بھر مار آنے والے قحط کی نشانی ہے ؟

درختوں پر جامنوں کی بھر مار آنے والے قحط کی نشانی ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز)گرمیوں کے موسم میں جب درخت گہرے جامنی رنگ کے رسیلے جامنوں سے لَد جاتے ہیں ، وہاں دوسری طرف یہ اپنے ساتھ ایک قدیم بحث بھی چھیڑ دیتے ہیں کہ کیا درختوں پر جامنوں کی بہتات مستقبل میں قحط کا اعلان ہے ؟قدیم زمانے سے بزرگوں کی روایات اور۔۔

 لوک داستانوں میں جامن کی غیر معمولی پیداوار کو ایک گہرا اور تشویشناک اشارہ مانا جاتا رہا ہے ۔ ان بزرگوں کا کہنا ہے کہ قدرت انسانوں اور جانوروں کو آنے والے کٹھن وقت سے پہلے ہی ایک ایسی خوراک وافر مقدار میں فراہم کر دیتی ہے جو سخت جان ہوتی ہے اور جسے مشکل حالات میں بقا کے لیے استعمال کیا جا سکے ۔ اس دانش کے پیچھے یہ نظریہ کارفرما رہا ہے کہ درخت زمین کے اندرونی حالات کو بھانپ کر مستقبل کا احوال بتا دیتے ہیں۔ جدید سائنس کیمطابق روایتی مشاہدہ تو درست تھا، لیکن اس کی وجہ وہ نہیں جو عام طور پر سمجھی جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں