نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ریڈ بال کیمپ جاری
لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ریڈ بال کیمپ جاری ہے ، جس میں مزید تین کھلاڑیوں عبداﷲ شفیق، کامران غلام اور حمزہ نذر کو شامل کر لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب شاہ زیب خان کو وائٹ بال کیمپ کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔
ترجمان این سی اے کے مطابق کیمپ میں شریک کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سناریو بیسڈ پریکٹس میچز کھیل رہے ہیں، جہاں بیٹرز اور بولرز کو مختلف اہداف اور ذمہ داریاں دی گئی ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کا مختلف میچ حالات میں جائزہ لیا جا سکے ۔بیٹرز کو مختلف میچ صورتحال کے مطابق بیٹنگ ٹاسک دئیے گئے ہیں جبکہ بولرز کو مخصوص منصوبہ بندی کے تحت بولنگ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ کوچز کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔