چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،موٹرسائیکلیں بھی غائب

 چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،موٹرسائیکلیں بھی غائب

سندر میں نصراللہ ،لیاقت آباد میں صلاح الدین ،نولکھا میں عظیم کولوٹاگیا باغبانپورہ میں سمیر ، گلشن راوی میں علی رضا ، چوہنگ میں ریاض سے ڈکیتی

 لاہور(کرائم رپورٹر) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات ،موبائل فون گاڑیوں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ بتایاگیاہے کہ سندر میں نصراللہ سے 4لاکھ 65ہزار روپے اور موبا ئل ،لیاقت آباد میں صلاح الدین سے 4 لاکھ 25  ہزار اور موبائل،نولکھا میں عظیم سے 4لاکھ اور موبائل ، باغبانپورہ میں سمیر خان سے 3 لاکھ 45ہزار اور موبائل ، گلشن راوی میں علی رضا سے 3لاکھ اور موبائل، چوہنگ کے علاقے میں ریاض سے 20ہزار اور موبائل، ملت پارک میں ریحان سے 10ہزار اور موبائل جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں دانیال سے 15ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا ۔ شادمان سے آفتاب ، لٹن روڈ سے ادریس ، غالب مارکیٹ سے اویس اور گڑھی شاہو سے سلطان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں