چاکلیٹ کھائیں، موبائل سے جان چھڑائیں،نیا ریپر متعارف

چاکلیٹ کھائیں، موبائل سے جان چھڑائیں،نیا ریپر متعارف

لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ بھی بار بار موبائل چیک کرنے اور مسلسل نوٹیفکیشنز سے تنگ آچکے ہیں تو اب ایک چاکلیٹ بار آپ کو چند لمحوں کا حقیقی سکون دے سکتی ہے ۔ چاکلیٹ برانڈ کِٹ کیٹ نے منفرد اور۔۔

 حیران کن پیکجنگ متعارف کرائی ہے جو سمارٹ فون کے سگنلز بند کرنے کیلئے بھی استعمال کی جا سکتی ہے ۔ محدود تعداد میں پیش کیے گئے اس خصوصی ‘‘بریک موڈ’’ پیک میں ایسا ریپر استعمال کیا گیا ہے جو موبائل فون کو اندر رکھتے ہی کالز، موبائل ڈیٹا، بلوٹوتھ اور جی پی ایس سگنلز کو روک دیتا ہے ۔یہ منفرد تصور کِٹ کیٹ کے مشہور نعرے ‘Have a Break’ کو حقیقت کا روپ دینے کی کوشش ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لوگ چاکلیٹ کھانے کے بعد اپنے فون کو اس ریپر میں رکھ کر چند منٹ کے لیے ڈیجیٹل دنیا سے مکمل طور پر الگ ہوسکتے ہیں اور مسلسل اسکرولنگ، پیغامات اور نوٹیفکیشنز سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں