روس کا منفرد مال، خریداری کیساتھ مچھلیوں کا شکار بھی
ماسکو(نیٹ نیوز)روس میں ایک شاپنگ سینٹر نے دنیا کا پہلا انڈور مچھلیوں کا تالاب کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ماسکو کے گاگارنسکی شاپنگ سینٹر کے اعلان کے مطابق وہ اس سال دنیا کا پہلا انڈور فشنگ پونڈ کھول رہے ہیں تاکہ وہاں آنے والے افراد کو ایک منفرد تفریحی فراہم کی جا سکے ۔۔
ماہی گیری کیلئے درکار فشنگ راڈز اور چارہ موقع پر ہی فراہم کیا جائے گا۔ تالاب کی سرگرمیوں کو زیر آب نصب کیمروں کی مدد سے ایک بڑی سکرین پر بھی دکھایا جائے گا تاکہ وہاں آنے والے مچھلیوں کی حرکات و سکنات کو براہ راست دیکھ سکیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ منصوبہ سنجیدہ ماہی گیروں کے لیے ایک حقیقی کشش کا باعث ہوگا یا پھر ان مرد حضرات کی تفریح کے لیے تیار کیا جا رہا ہے جو خریداری کے دوران اپنی شریکِ حیات کا انتظار کرتے ہیں۔منصوبے کے تخلیق کاروں کے مطابق یہ انڈور فشنگ پونڈ شاپنگ سینٹر کے اندر ایک قدرتی جزیرہ ثابت ہوگا۔