میٹا کا متنازعہ اے آئی سمارٹ چشمے کا نیا ورژن متعارف

میٹا کا متنازعہ اے آئی سمارٹ چشمے کا نیا ورژن متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول مگر کسی حد تک متنازعہ اے آئی سمارٹ چشمہ کا ایک نیا اور نسبتاً سستا ورژن متعارف کرا دیا ہے ۔یہ نیا چشمہ اب بھی ایسیلور لُوکزوٹیکا کے اشتراک سے تیار کی گیا ہے۔۔

 ، جو دنیا کے کئی مشہور چشموں کے برانڈز کی مالک کمپنی ہے ۔نئے سمارٹ چشمے کی قیمت 299 ڈالر یا 299 پاؤنڈ رکھی گئی ہے ، جو رے بین کے اشتراک سے بننے والے ماڈلز کے مقابلے میں تقریباً 80 ڈالر سستا ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کم قیمت ہونے کے باوجود اس کے اندر تقریباً وہی تمام جدید ٹیکنالوجی موجود ہے ۔میٹا کے اسمارٹ گلاسز کا موجودہ دور 2021 میں شروع ہوا تھا، جب اس نے رے بین اسٹوریز متعارف کروائیں۔ ان چشموں میں کیمرہ اور سپیکرز شامل کیے گئے تھے ، جس سے عام سن گلاسز ایک سمارٹ ڈیوائس میں تبدیل ہو گئے تھے ۔بعد ازاں 2023 میں ان چشموں کو ایک بڑی اپ گریڈ دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں