آسٹریا،بھیڑوں کو بھیڑیوں سے بچانے کا انوکھا طریقہ

آسٹریا،بھیڑوں کو بھیڑیوں سے بچانے کا انوکھا طریقہ

ویانا(نیٹ نیوز)آسٹریا کے ایک موجد نے بھیڑیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں سے نمٹنے کے لیے بھیڑوں کو پہنانے واسطے ایک منفرد زرہ ‘بکتر’ تیار کر لی۔ تاہم، اس ایجاد کو کسانوں اور عوام کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے ۔۔۔

جنوبی آسٹریا کے شہر وِیلاک سے تعلق رکھنے والے رُڈولف شاؤباخ نے تین سال کی محنت کے بعد ایسا پروٹوٹائپ تیار کیا جسے حال ہی میں آسٹریائی الپس کے مختلف فارموں پر آزمایا گیا۔موجد کے مطابق ان کا مقصد ایسی حفاظتی ڈھال بنانا تھا جو بھیڑوں کو بھیڑیوں کے خطرناک دانتوں سے محفوظ رکھ سکے ۔ جبکہ جانور آسانی سے چر بھی سکیں اور آزادانہ نقل و حرکت بھی برقرار رہے ۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ہلکے پلاسٹک کے جال پر نوکیلے کانٹے نصب کیے ، جو کسی بھی حملہ آور بھیڑیے کو شدید تکلیف پہنچا کر دوبارہ حملہ کرنے سے روک سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں