مشہور بِلا 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کا سب سے پرانا رہائشی

مشہور بِلا 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کا سب سے پرانا رہائشی

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کا مشہور بِلا ‘لیری دی کیٹ’ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کا سب سے پرانا رہائشی بن گیا۔ بِلّے کو 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں رہتے 15 سال مکمل ہو گئے ، اس دوران وزیرِ اعظم آفس میں 6 وزرائے اعظم آئے اور گئے ، لیکن یہ بِلا ‘چیف ماؤزر’ کے عہدے پر براجمان رہا۔۔۔

‘لیری دی کیٹ’ نے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں چیف ماؤزر کے طور پر 6 مختلف وزرائے اعظم کے ساتھ خدمات انجام دیں۔یہ بِلا 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی وہ واحد شخصیت ہے جسے نہ تو الیکشن کی فکر ہے ، نہ بغاوت کا خوف اور نہ ہی اس پر استعفیٰ دینے کے لیے کوئی دباؤ ہے ۔ سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور ان کی اہلیہ سمانتھا نے اپنے بچوں کیلئے پالتو جانور کے طور پر ‘بیٹر سی ڈاگز اینڈ کیٹس ہوم’ سے گود لیا تھا۔اب 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں بطور چیف ماؤزر ‘لیری دی کیٹ’ کی ذمے داری چوہوں کی تعداد کو قابو میں رکھنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں