مرکنٹائل ایکسچینج میں 30ارب روپے کے سودے
زیادہ سرگرمی گولڈ میں ہوئی، مالیت 21.879 ارب روپے رہی
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج( پی ایم ای ایکس )میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری مالیت 40.347 ارب روپے رہی جبکہ 90,641 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ سرگرمی گولڈ (21.879 ارب روپے )میں ریکارڈ کی گئی جس کے بعد این ایس ڈی کیو 100 (6.759 ارب روپے )، سی او ٹی ایس (4.283 ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (1.990 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (1.273 ارب روپے )، سلور (1.243 ارب روپے )، پلاٹینم (914.408 ملین روپے)، کاپر (552.687 ملین روپے)، ڈی جے (535.097 ملین روپے )، برینٹ (209.060 ملین روپے)، کروڈ آئل (189.671 ملین روپے)، نیچرل گیس (188.801 ملین روپے)، کاٹن ص94.115 ملین روپے)، پیلاڈیم (69.485 ملین روپے)، ایلومینم (55.128 ملین روپے)، کارن (46.136 ملین روپے )، گندم (32.913 ملین روپے )، سویابین (31.773 ملین )شامل ہیں۔