پی پی ایل نے بی ایل زیڈمنصوبے کا باقاعدہ آغازکردیا

پی پی ایل نے بی ایل زیڈمنصوبے کا باقاعدہ آغازکردیا

ڈی ایم ٹی جرمنی کے ساتھ پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی معاہدہ طے پا گیا

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)نے بیرائٹ، سیسہ و زنک (بی ایل زیڈ)منصوبے کے عملدرآمد کے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا جو پی پی ایل (بطور آپریٹر)اور حکومت بلوچستان کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے ۔ اس سلسلے میں عالمی شہرت یافتہ انجینئرنگ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ڈی ایم ٹی جرمنی کے ساتھ پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی (پی ایم سی)کا معاہدہ طے پایا ۔ایم ڈی و سی ای او پی پی ایل خالد رحمان نے ڈی ایم ٹی جرمنی کے سربراہ فلورین بئیر کے ساتھ 23 جون کو پی پی ایل ہیڈ آفس میں معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام موجود تھے جن میں سربراہ پی پی ایل منرلز ذیشان اصغر بھی شامل تھے ۔ڈی ایم ٹی جرمنی کے ساتھ شراکت داری پی پی ایل کے بین الاقوامی بہترین طریقہ کار، تکنیکی مہارت اور مؤثر عملدرآمد کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں