امریش پوری کیساتھ پہلی شوٹنگ پر گھبراہٹ کا شکار تھی:امیشا پٹیل
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے فلم غدر میں اداکار امریش پوری کے ساتھ کام کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں اپنی پہلی مشترکہ شوٹنگ کے دوران شدید گھبراہٹ کا شکار تھی۔۔
امیشا پٹیل نے بتایا کہ فلم غدر میں میرا پہلا سین امریش پوری کے ساتھ ایک جذباتی اور آمنے سامنے کی صورتِ حال پر مبنی تھا، جس کی وجہ سے میں بے حد خوفزدہ اور نروس تھی،سین کی شوٹنگ سے پہلے کانپ رہی تھی، تاہم امریش پوری نے حوصلہ افزا رویے سے میری تمام گھبراہٹ دور کر دی۔