سب یہیں رہ جانا ،دولت،شہرت انجوائے کررہی ہوں:تمنا
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا کا کہنا ہے کہ وہ کاروبار اور دولت بنانے کے اس پورے سفر سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہیں۔۔
، لیکن ان کا مقصد صرف پیسہ جمع کرنا نہیں بلکہ اپنی ایک الگ پہچان بنانا ہے ۔ ایک انٹرویو میں تمنا بھاٹیا نے اپنی دولت، کامیابی اور کاروبار کے بارے میں کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بات سمجھ لی ہے کہ کوئی بھی یہ دولت ساتھ لے کر کہیں نہیں جا سکتا۔ میرے لیے دولت کا مطلب یہ ہے کہ میں اس کے بننے کے عمل سے لطف اٹھا رہی ہوں۔ میں دولت، شہرت اور اپنی شناخت بنانے کے سفر کو انجوائے کر رہی ہوں، کیونکہ مجھے اس میں واقعی بہت مزہ آ رہا ہے ۔ تمنا بھاٹیا کا ماننا ہے کہ جب انسان کسی اچھے مقصد کیلئے کام کرتا ہے تو پیسہ خود بخود آ جاتا ہے ۔