کینسر کو شکست دیکر نفیسہ علی کی 11 ہزار فٹ بلندی پر ٹریکنگ
ممبئی (آئی این پی) کینسر سے جنگ جیتنے والی بھارتی اداکارہ اور سیاست دان نفیسہ علی سوڈھی نے اپنی ٹریکنگ کے تجربے کو ایک نیا احساس قرار دے دیا۔۔
نفیسہ علی سوڈھی کو 2018 میں سٹیج 3 پیریٹونیل اور رحم کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کی کیمو سمیت کینسر کا مکمل علاج ہوا۔حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے فیملی اور دوستوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہی ہیں۔ اداکارہ نے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹریکنگ کی جس کا تجربہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر بھی کیا۔نفیسہ علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے سرجری اور بہت سے کیموز کے بعد بالکل نیا محسوس کیا۔