گوجرانوالہ:پولیس مقابلے دوڈاکو ہلاک ،4زخمی ملزم گرفتار

گوجرانوالہ:پولیس مقابلے  دوڈاکو ہلاک ،4زخمی ملزم گرفتار

گوجرانوالہ ،راہوالی،تتلے عالی(کرائم رپورٹر، نمائندہ دنیا،نامہ نگار)سی سی ڈی اور ضلع پولیس کے مبینہ پولیس مقابلے ،دو ڈاکو ہلاک جبکہ چار ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

سی سی ڈی اہلکاروں نے قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ میں خطرناک ڈاکو فیاض عرف فیجی کر گرفتار کرنے کیلئے چھاپا مارا تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے ولید نامی کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم فیاض مقابلے میں ہلاک ہو گیا ۔کینٹ پولیس ڈکیتی میں ملوث ملزم ارسلان عرف شانی سرکار کو برآمدگی کیلئے کوٹلی صاحبو لے کر جارہی تھی کہ راجباہ تلونڈی کھجوروالی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ،ملزم ساتھیوں کی فائرنگ کانشانہ بن گیا ۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں مطلوب ملزم عاقب اور ارباز ،تھانہ دھلے کے علاقہ میں رضوان عرف پاشی جبکہ تتلے عالی میں ڈاکو بدر اسلم کو مقابلوں میں زخمی ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں