ایک تولہ سونا 8600روپے سستا،ڈالر کی قدرمزید کم

ایک تولہ سونا 8600روپے سستا،ڈالر کی قدرمزید کم

سونا4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے تولہ،دس گرام 4 لاکھ 1 ہزار30 کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر کی کمی سے 4454 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 8600 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7,373 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار30 روپے ہوگئی ۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 259 روپے کی کمی 7,894 روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1 پیسے کی کمی سے 278.45 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 278.46 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں