پاک،بھارت ہاکی ٹیمیں رواں ماہ دو مرتبہ مدمقابل
پاک،بھارت ہاکی ٹیمیں رواں ماہ دو مرتبہ مدمقابل پروہاکی لیگ میں 23اور 26جون کو روایتی حریف آمنے سامنے ہونگے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں رواں ماہ لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔ روایتی حریفوں کے درمیان 23 اور 26 جون کو شیڈول میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے ۔میچز کی تیاری کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے ، پروہاکی لیگ کے شیڈول کے تحت قومی ٹیم 9 جون کو بیلجیم روانہ ہوگی۔گرین شرٹس 23 جون کو روایتی حریف بھارت کا سامنا کریں گے اور 24 جون کو انگلینڈ کے خلاف میچ ہوگا، 26 جون کو پاکستان اور بھارت دوبارہ مدمقابل آئیں گے ۔ لیگ کے تمام آٹھ میچز میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ پاکستانی ٹیم ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔