فرانس نے روسی آئل ٹینکر کا کپتان حراست میں لے لیا
بریسٹ(اے ایف پی) فرانسیسی حکام نے روس کے مبینہ "شیڈو فلیٹ" سے تعلق رکھنے والے ضبط شدہ آئل ٹینکر کے روسی کپتان کو حراست میں لے لیا ۔۔۔
استغاثہ کے مطابق کپتان کو منگل کوگرفتار کیا گیا ، جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے ایک سال قید اور ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ فرانسیسی بحریہ نے اتوار کو "ٹیگور" نامی آئل ٹینکر کو اس شبے میں تحویل میں لیا تھا کہ جہاز جعلی پرچم کے تحت سفر کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کپتان نے بحریہ کے احکامات پر عمل کرنے سے بھی انکار کیا تھا۔