علی خامنہ ای کی تدفین 2 ہفتے بعد مشہد میں ہوگی
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے ابتدا میں ہی مارے جانے والے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق کچھ تفصیلات شیئر کی ہیں۔۔۔
تہران کے نائب میئر محمد امین توکلی زادہ کے مطابق خامنہ ای کی تدفین ذی الحج کے اختتام اور محرم کے آغاز میں تقریباً دو ہفتے بعد مشہد میں امام رضاکے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تین روزہ عوامی الوداعی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ تہران، قم اور مشہد میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ واضح رہے 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملوں کا آغاز کیا تو پہلے ہی روز تہران میں ہوئے ایک مشترکہ حملے میں علی خامنہ ای دیگر اہلخانہ کے ہمراہ اس کا نشانہ بنے تھے ۔ ان کے خاندان کے بعض افراد بھی ان کے ساتھ مارے گئے تھے ۔