جنگی بحران کے باوجود سعودی معیشت مستحکم: آئی ایم ایف
ریاض(اے ایف پی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور علاقائی کشیدگی کے باوجود سعودی عرب کی معیشت مضبوط بنیادوں کے باعث مستحکم رہی ہے ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کے باوجود سعودی عرب نے اپنی آئل پائپ لائن اور بحیرہ احمر کی بندرگاہوں کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری رکھی، جس سے برآمدات پر منفی اثرات محدود رہے ۔ آئی ایم ایف کے مطابق 2025 میں سعودی معیشت ساڑھے 4فیصد کی شرح سے بڑھی۔