وہ سیاحتی مقام جہاں آپ 64 لاکھ کا خزانہ تلاش کرسکتے ہیں

وہ سیاحتی مقام جہاں آپ 64 لاکھ کا خزانہ تلاش کرسکتے ہیں

ہیلسنکی(نیٹ نیوز)کیا آپ نے بچپن میں خزانہ تلاش کرنے کی کہانیاں پڑھی ہیں اگر ہاں تو ایک یورپی ملک میں واقعی آپ اس خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی فن لینڈ کے علاقے لاپ لینڈ میں آپ خزانہ تلاش کرسکتے ہیں کیونکہ وہاں سونا سیاحوں کے لیے چھپایا گیا ہے ۔ موسم گرما کے سیزن میں 20 ہزار یورو (64 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی سونے کی ایک ڈلی کو چھپایا گیا ہے ۔ خزانے کی اس تلاش کا آغاز 18 جون کو ہوگا۔وزٹ Levi کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس تلاش میں شرکت کے خواہشمند افراد Levi وزیٹر سینٹر میں رجسٹریشن کراکے پہلا سراغ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے بعد مزید سراغ شیئر کیے جائیں گے جبکہ ہائیکرز انہیں مقامی ڈھلوانوں اور دیگر مقامات پر لے جائیں گے ، تاکہ وہ چھپے ہوئے خزانے کے قریب پہنچ سکیں۔سونے کی تلاش اگر جاری رہی تو آخری سراغ 22 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں