امتحان کے 21سال بعد سرکاری نوکری،مگر عمر کی حد ختم

 امتحان کے 21سال بعد سرکاری نوکری،مگر عمر کی حد ختم

کیرالہ(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی عبدالمجید کو سرکاری ملازمت کا تقرری نامہ امتحان دینے کے 21 سال بعد موصول ہوا ہے ، اس وقت وہ ملازمت کے لیے مقررہ عمر کی حد عبور کر چکے ہیں۔

عبدالمجید نے 2005ء میں جونیئر عربی استاد کی اسامی کے لیے امتحان دیا تھا اور کامیاب امیدواروں کی فہرست میں شامل تھے تاہم فہرست کی 3 سالہ مدت کے دوران انہیں تقرری نہ مل سکی، فہرست کی مدت 3 سال بعد 2008ء میں ختم ہو گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق خالی اسامی کئی برس تک پُر نہ ہو سکی جس کے بعد 24 اپریل 2026ء کو عبدالمجید کو اچانک تقرری کا مراسلہ جاری کیا گیا تاہم 27 مئی کو ان کی عمر 60 سال ہو گئی جس کے باعث وہ سرکاری ملازمت سنبھالنے کے لیے قانونی طور پر نااہل قرار پائے ۔عبدالمجید کا کہنا ہے کہ 18 سال کی تاخیر نے مجھ سے وہ ملازمت چھین لی جس کا حق دار تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں