افغان طالبان میں اختلافات، کنٹرول برقرار رکھنے کیلئے نیاحکم نامہ

افغان طالبان میں اختلافات، کنٹرول برقرار رکھنے کیلئے نیاحکم نامہ

ملا ہبت اﷲ کا حکم نہ ماننے والے مقامی کمانڈروں کو فوراً گرفتار کرنیکی دھمکی بدخشاں کے کمانڈروں اور حکام کے اثاثوں کی تفتیش کیلئے اعلیٰ سطح کمیشن مقرر بدخشاں میں احتجاج ، اندرونی بغاوت دبانے کیلئے خصوصی فوجی دستہ تعینات قندھار گروپ نے بدخشاں گروپ کے رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کر دیں

 کابل (اے پی پی)افغان طالبان رجیم کے خلاف بغاوت ،ملا ہبت اﷲ نے کنٹرول برقرار رکھنے کیلئے نیاحکم نامہ جاری کر دیا ۔افغان طالبان رجیم کی مرکزی قیادت اور بدخشاں کے مقامی کمانڈروں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔ بدخشاں کے معدنی وسائل پر لڑائی اور عوامی بغاوت کے بعد امیر ہیبت اﷲ نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک سخت حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق بدخشاں کے ناراض طالبان کمانڈروں اور حکام کے اثاثوں کی تفتیش کیلئے اعلیٰ سطح کمیشن مقرر کردیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اﷲ کا حکم نہ ماننے والے مقامی کمانڈروں کو فورا ًگرفتار کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔بدخشاں میں جاری عوامی احتجاج اور بڑھتی ہوئی اندرونی بغاوت کو دبانے کیلئے خصوصی فوجی دستہ بھی تعینات کر دیاگیا۔قندھار گروپ نے بدخشاں گروپ کے ناراض طالبان رہنماں پر دباو ڈالنے کیلئے گرفتاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔مقامی طالبان کمانڈر موسی ٰ اور سابق مائنز ڈائریکٹر اسلام الدین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں