انڈر 18ایشیا ہاکی کپ ،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 انڈر 18ایشیا ہاکی کپ ،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 18ایشیا ہاکی کپ ،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا بنگلادیش کو 2-5 سے ہرایا، سیمی فائنل 5 جون کو بھارت کے خلاف ہو گا

 اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 2-5 سے شکست دیکر انڈر 18 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،پاکستان سیمی فائنل میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 5 جون کو کھیلے گا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 18 ایشیا کپ 2026 جو کہ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جارہا ہے ۔ ایونٹ میں پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلے جانے والے دلچسپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول کھیل کے آغاز میں تیسرے منٹ میں عبداللہ نے دو، عدیل ،آسام اور یحیی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیرک اسلام اور منا اسلام نے گول سکور کیا۔ پلیئر آف دی میچ پاکستان کے محمد یحیی قرار پائے ۔پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کے ڈسپلن، عزم اور کھیل کی تعریف کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں