طالبان سے فرار ہونیوالی افغان خواتین فٹبالرز کی عالمی میدان میں واپسی
کابل (سپورٹس ڈیسک)افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کے کھیلوں پر پابندی لگ گئی جس کے نتیجے میں افغان خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔
ان میں گول کیپر فاطمہ یوسفی اور مڈفیلڈر مونا امینی بھی شامل تھیں جو جان بچانے کے لیے افغانستان سے نکل کر آسٹریلیا پہنچیں۔ اس وقت 23افغان خواتین کھلاڑی نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں تربیتی کیمپ میں شریک ہیں جہاں وہ کک آئی لینڈز کی ٹیم کے خلاف میچز کھیلیں گی۔