پاکستانی کھلاڑیوں کی نئی آئی سی سی رینکنگ میں بہتری
دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی درجہ بندی بہتر ہو گئی۔
ٹیسٹ رینکنگ میں رضوان 1 درجے ترقی کے بعد 20 ویں اور بابر اعظم 1 درجے ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر آ گئے ،بولرز میں نعمان علی کا 7 واں نمبر برقرار رہا ،ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے ۔ سلمان آغا 5 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر پر چلے گئے ۔ بالرز میں ابرار احمد 7 درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر جب کہ شاہین 13 ویں نمبر پر آگئے ۔