یوکرین کا روسی زیر قبضہ علاقے میں مسافر بس پر ڈرون حملہ،7افراد ہلاک
ماسکو(اے ایف پی) روس کے زیر قبضہ مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک میں مسافر بس پر ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ۔۔۔
علاوہ ازیں یوکرین نے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں توانائی اور فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے کیے ہیں، متعدد بنیادی ڈھانچے متاثر ہوئے ۔ روسی حکام کے مطابق حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم شہر کے مرکزی ہوائی اڈے کی پروازیں کئی گھنٹوں تک معطل رہیں۔ یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں آئل ٹرمینل اور کرونشٹاڈ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب سینٹ پیٹرزبرگ میں بین الاقوامی اقتصادی فورم کا آغاز ہورہا ہے ، جس میں دنیا بھر سے ہزاروں مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔