ایران:افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرتے 6 دہشتگرد ہلاک

ایران:افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرتے 6 دہشتگرد ہلاک

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایرانی بارڈر گارڈز کے کمانڈرعلی اکبر جاویدان نے میڈیا کو بتایا کہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی ضلع زابل میں افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 دہشت گرد بارڈر گارڈز کے اہلکاروں سے جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ،ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ دہشت گرد ایران میں داخل ہو کر سرحدی چوکیوں پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے ۔ایرانی حکام نے ہلاک ہونے والے افرادکو ایک دہشت گردگروہ سے منسلک قرار دیا، تاہم اس تنظیم کا نام ظاہر نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں