امریکا ایران سے لاکھوں بیرل تیل نکال رہا، ٹرمپ کا انکشاف

 امریکا ایران سے لاکھوں بیرل  تیل نکال رہا، ٹرمپ کا انکشاف

واشنگٹن(رائٹرز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکا ایران سے تیل نکال رہا ہے ، انہوں نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج پہلی بار اعلان کر رہا ہوں۔۔۔

، لیکن ہم ہر رات لاکھوں بیرل تیل نکال رہے ہیں، لاکھوں بیرل۔ ایران کو اب جا کر اس کا اندازہ ہوا ہے ۔انہوں نے مزید کہالاکھوں بیرل تیل نکالا جا چکا ہے ، اور اسی وجہ سے قیمت 250 ڈالر کے بجائے 85 سے 90 ڈالر فی بیرل ہے ۔بعد ازاں ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک خفیہ امریکی فوجی مشن کے نتیجے میں 100 ملین (10 کروڑ)سے زائد بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزر چکا ہے ۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں اس کارروائی کو ایک خفیہ امریکی فوجی مشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ممکن ہوئی۔تاہم انہوں نے اس دعوے یا مبینہ آپریشن کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں