غلط بیانات کا الزام ،چین نے فلپائن کے وزیردفاع پر پابندیاں لگادیں

غلط بیانات کا الزام ،چین نے فلپائن  کے وزیردفاع پر پابندیاں لگادیں

بیجنگ (رائٹرز)چین نے جمعرات کے روز فلپائن کے وزیرِ دفاع گِلبرٹو تیودورو جونیئر پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے چین کے خلاف مسلسل غلط بیانات دئیے ہیں جو بیجنگ کے مطابق اس کے قانونی مفادات اور دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق ان پابندیوں کے تحت فلپائن کے وزیرِ دفاع، ان کی اہلیہ اور بچوں کو چین کی سرزمین کے علاوہ ہانگ کانگ اورمکاؤ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے جبکہ چین میں موجود تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گِلبرٹو تیودورو اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے تجارتی، تعاون یا دیگر سرگرمیوں سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں