شمالی کوریا کا بڑھتاہوا جوہری پروگرام ، امریکا اور جنوبی کوریا کے اہم مذاکرات جاری

شمالی کوریا کا بڑھتاہوا جوہری  پروگرام ، امریکا اور جنوبی کوریا  کے اہم مذاکرات جاری

سیول (رائٹرز)امریکا اور جنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ روز سیول میں ہونے والے مذاکرات میں شمالی کوریا کے تیزی سے پھیلتے ہوئے ہتھیاروں کے پروگرام کے مقابلے کیلئے جوہری دفاعی صلاحیت اور فوجی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا۔

یہ مذاکرات دونوں ممالک کے نیوکلیئر کنسلٹیٹو گروپ کے تحت ہوئے ، گروپ کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت جنوبی کوریا کے دفاعی پالیسی سربراہ کم ہونگ چیول اور امریکی وزارت دفاع کے سینئر عہدیدار رابرٹ سوفر نے کی جبکہ دونوں ممالک کی وزارتِ دفاع، وزارتِ خارجہ اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں