سوئٹزرلینڈ کی امریکا ، ایران امن معاہدے پر دستخط کی میزبانی کی پیشکش

سوئٹزرلینڈ کی امریکا ، ایران امن  معاہدے پر دستخط کی میزبانی کی پیشکش

جنیوا(اے ایف پی)سوئٹزرلینڈ نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کی میزبانی کی پیشکش کر دی۔۔۔

سوئس وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز بتایا کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور امن کوششوں کی مکمل حمایت کر رہا ہے ۔وزارت خارجہ کے مطابق سوئٹزرلینڈ ایک ایسے مفاہمتی معاہدے کے لیے سفارتی کوششوں میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے جس کا مقصد جنگ بندی کو مستحکم بنانا اور امریکا و ایران کے درمیان جاری تنازع میں کشیدگی کم کرنا ہے ۔بیان میں کہا گیا اگر دونوں فریق متفق ہوئے تو سوئٹزرلینڈ نے ممکنہ معاہدے پر دستخط کے لیے اپنے ملک کو مقام کے طور پر پیش کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں