امریکی حملوں میں 3 بھارتی ملاح ہلاک، بھارت کا واشنگٹن سے شدید احتجاج

امریکی حملوں میں 3 بھارتی  ملاح ہلاک، بھارت کا واشنگٹن  سے شدید احتجاج

نئی دہلی (اے ایف پی )بھارت نے امریکا کے ساتھ شدید سفارتی احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجِ عمان کے قریب تجارتی جہازوں پر امریکی حملوں میں تین بھارتی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے واقعے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ تجارتی جہازرانی پر مہلک کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں۔نئی دہلی نے امریکی سفارت کار کو طلب کر کے بھی باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا اور شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائیاں ایران پر عائد بحری پابندیوں کے نفاذ کے تحت کی گئی ہیں تاہم بھارت نے اس جواز کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر ضروری اور خطرناک قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں