میکسیکو :منشیات فروشی کیلئے مشہور علاقے میں فائرنگ ، میئر قتل

 میکسیکو :منشیات فروشی کیلئے مشہور علاقے میں فائرنگ ، میئر قتل

میکسیکو سٹی (اے ایف پی)میکسیکو میں منشیات فروشوں کیلئے مشہور جنوبی علاقے میں ایک میئر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ریاست اوآخاکا کے پراسیکیوٹرز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سان میگوئل اماٹیٹلان کے میئر جوئل براوو فائرنگ کے ایک حملے میں ہلاک ہو گئے ۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاہم حملہ آوروں اور قتل کے محرکات کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں