فرانس کی لائبریریوں سے نایاب روسی کتابیں چرانے پر 6 جارجیائی باشندوں کو قیدکی سزا
پیرس (اے ایف پی)فرانس کی عدالت نے ملک کی معروف لائبریریوں سے لاکھوں یوروکے روسی ادب کے نایاب اور قیمتی نسخے چرانے کے جرم میں ایک خاتون سمیت 6جارجیائی شہریوں کو3سے 7سال تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔
شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس چوری کے پیچھے ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک سرگرم تھا، جس کے ممکنہ روابط روس سے بھی جوڑے جارہے ہیں۔چوری شدہ کتابوں میں 19ویں صدی کے نامور ادیب الیگزینڈر پشکن، نکولائی گوگولاور میخائل لیرمونتووکی تصانیف شامل تھیں۔